| ہستی میں ہے خدائی جن کے کمال سے |
| زینت ہے اس میں ساری اُن کے جمال سے |
| لو لاک کی نویدیں اس ذات نے سنیں |
| زیبا ہے خلق بھی یوں اُن کے خصال سے |
| کونین کے نظارے ساری نعیمِ خلد |
| آئی ہیں ہست میں یہ آقا کے مال سے |
| دونوں سریٰ میں رب کے آقا حبیب ہیں |
| مولا کہے حبیبی بی بی کے لال سے |
| قرآنِ کبر یا ہے سرکار کو ملا |
| کامل ہے کل شریعت ہادی کے قال سے |
| خوش بخت ہے وہ رہتا سارے جہان میں |
| جس نے رکھا ہے سر پر آیا جو آل سے |
| محمود دو جہاں ہیں سرکار کے لئے |
| کیسے سجے ہیں دونوں اُن کے جمال سے |
معلومات