خدا نے ہمیں ان کی امت بنا یا
جہاں بر پہ ہے جن کی رحمت کا سایہ
مبارک مبارک سلامت سلامت
ہمیں خادم دین و ملت بنایا
کہا پیارے رب نے ہمیں پیاری امت
یہ سب کچھ نبی کے وسیلے سے پایا
جدھر تیری منشا ہوئی یا حبیبی
ادھر ہی خدا نے ہے قبلہ بنایا
ترے پاک رخ کی قسم تیرے رب نے
تجھے عیب سے پاک و طاہر بنایا
ترا خلق رب نے کہا خلق اعظم
تری ہر ادا پر ہے قرآن آیا
عتیق ان کی رحمت سے ہے رحمت الله
کہ لَا تَقْنَطُوْ رب نے مژدہ سنایا

7