| بڑھتے ہی جا رہے ہیں ویرانے |
| آؤ رحمت کے پھول برسانے |
| واسطے رب کے توڑ ڈالو مرے |
| دل میں جتنے بھی ہیں صنم خانے |
| آس ہم بھی لگاکے بیٹھے ہیں |
| حاضری کے ملیں گے پروانے |
| خواب میں ہی کرا دو دید اپنی |
| عرضیں کرتے ہیں روکے دیوانے |
| میرے لب پر درود ہو جاری |
| پیش کرتا رہوں یہ نذ رانے |
| عشق والوں کی گور میں اے عتیق |
| آئیں گے وہ ضرور چمکانے |
معلومات