| زندگی کی کیتلی میں |
| دو کپ پانی جتنے دن ہیں |
| اور رویوں کی پتی ہے اس میں |
| کُچھ محبت کی شکر اور |
| کہیں تھوڑا نایاب خالص دودھ |
| رشتوں کے جیسا ہے۔۔ |
| کہ نایاب ہے۔۔ |
| تھوڑی خوشیوں کی الائچیوں کی |
| خوشبو بھی ہے مگر |
| دُکھوں ، حسرتوں اور آنسوؤں کی |
| آگ ہے ، جس پہ دھری یہ |
| کیتلی زندگی کی |
| اک تلخ و شیریں امتزاج سے |
| مہکتی چائے کا لُطف دیتی ہے |
| ٖفیصل ملک |
معلومات