| جانتا ہوں تمہاری عادت ہے |
| تم کبھی مشورہ نہیں لیتے |
| حکم دینا ہی تم نے سیکھا ہے |
| ایک رائے ہے تم اگر سن لو |
| عشق کی جس ہوا میں اڑتے ہو |
| دل میں جو خواب پال رکھے ہیں |
| ایک پل میں بکھر نہ جائیں یہ |
| یا کہیں یادِ یار میں کھو کر |
| شعر کہتے ہوئے دکھائی دو |
| وقت ہے سو سنبھلنا بہتر ہے |
| اس سے پہلے کہ تم نبھا نہ سکو |
| عشق سے اب نکلنا بہتر ہے |
معلومات