یہ درد دکھائیں کس کو پیارے
اب اور رلائیں کس کو پیارے
ہر کوئی ہے مبتلا جفا میں
غم اپنا دکھائیں کس کو پیارے
تنہائی میں روتا ہوں بہت میں
رو رو کے دکھائیں کس کو پیارے
کہتے ہیں مجھے ہے یاد الفت
اب یاد کرائیں کس کو پیارے
فیضان یہ کہتا اپنوں سے ہے
دیں اور صدائیں کس کو پیارے

0
106