دونوں جہاں کے دلبر سردارِ انبیا
سب سے حسین آقا محبوب کبریا
تخلیقِ خلق یزداں خاطر حبیب کی
توصیف مصطفیٰ کی کرتی ہے جو سدا
ارض و سما میں محفل اُن کے لئے سجی
ہر آن کام جس کا، سرکار کی ثنا
پوچھیں بلال سے، کیا حسن تھا نبی کا
ہستی ہے عکس جن کے، حسن و جمال کا
ناطق زباں جہاں کی، سرکار کے لئے
لولاک مژدہ اُن کو، کوثر انہیں ملا
اوصافِ مصطفیٰ ہیں، نغمے جہان کے
جبریل درباں دیکھیں، آقا کریم کا
قادر کریم مولا، ہے مالک الملک
ہادی حبیبِ اس کے، سرکارِ دوسرا
محمود عشق جن کا دیتا ہے زندگی
اُن کے لئے یہ گردوں، سارا ہے گھومتا

12