| ارے دلفگارو چلیں گے مدینے |
| غموں کے اے مارو چلیں گے مدینے |
| ہیں طالع جہاں بھر کے اس جا سدھرتے |
| اٹھو بے سہارو چلیں گے مدینے |
| بلاوا ہے آیا شہے دو سریٰ سے |
| اے دلبر کے پیارو چلیں گے مدینے |
| سہانہ نگر ہے مدینہ نبی کا |
| چلیں مل کے یارو چلیں گے مدینے |
| مقدر فروزاں ہے ہوتا یہاں پر |
| حزیں جاں نثارو چلیں گے مدینے |
| درودوں کے زیور سلاموں کے گجرے |
| چمن کی بہارو چلیں گے مدینے |
| اے محمود اُن کے نگر کے یہ درجے |
| نبی کے اے پیارو چلیں گے مدینے |
معلومات