بلند دو جہاں میں یا خدا ترا ہی نام ہے
تجھی سے رواں یہ بزمِ کائنات کا نظام ہے
۔
زمین و آسمان میں ہے کل من علیھا فان
تو حیّ لا یموت تیرے واسطے دوام ہے
۔
تُو خالقِ جہاں تُو مالکِ جہاں تُو ہی الٰہ
تُو ذو الجلال تُو کریم بس تُو ہی سلام ہے
۔
مرے خدا ہے لفظ لفظ جس کا حکمتوں بھرا
جو لے کر آئے مصطفیٰ وہ حق ترا کلام ہے
۔
بزرگ بھی تو ہے عزیز بھی مرے خدا تو ہے
عظیم بھی تو حمد تیرے واسطے تمام ہے
۔
مدثر اے مرے خدا کرے نہ کیوں تری ہی حمد
الہی تیری حمد بر زبانِ خاص و عام ہے

0
3