اداسی جب قریب آتی ہے
کئی یادیں یہ ساتھ لاتی ہے
چھین لیتی ہے آنکھ سے نیندیں
رات کو جاگنا سکھاتی ہے
آنکھ سے آنکھ تک کی بات ہے یہ
عشق ہونا تو حاد ثاتی ہے
بند کمرے میں۔خامشی سے پرے
کہیں چپ چاپ چلی جاتی ہے
ہجر ہو یا وصال ہو ہادی
عشق اِک دائمی خرابی ہے
سید ہادی حسن
۱۹۔ نومبر ۲۰۲۱

62