| یہ رویہ ہے بڑا سخت مگر ٹھہرو تو |
| اس کی نفرت سے مجھے پیار بھی ہو سکتا ہے |
| جس کو منظور نہیں آج مرا عکس و وجود |
| مرے خوابوں کا طلب گار بھی ہو سکتا ہے |
| حسن کی روشنی اک سمت کہاں رہتی ہے |
| ایک سایہ پسِ دیوار بھی ہو سکتا ہے |
| آج منظورِ نظر ہے تو مبارک ہو مگر |
| انہیں نظروں میں گنہگار بھی ہو سکتا ہے |
| تری آنکھوں میں گرفتار یہ شاعر ہی نہیں |
| حاملِ سبحہ و زنار بھی ہو سکتا ہے |
معلومات