دوگانا
--------
نینوں کا ہے نین سے کہنا
او مرے ساجن او مرے سجنا
بولو سجنی کیا ہے کہنا
بھیگ رہے ہیں کیوں یہ نینا
-------------------------
لب کی باتیں جگ سن لے نا
ہو جاۓ نا مشکل جینا
پیار تم ہم سے ایسے کرنا
دل کی باتیں نین سے کہنا
کوئی بوجھے اور سمجھے نا
او مرے ساجن او مرے سجنا
-------------------------
ہوگا کوئی نہ جگ میں ایسا
میرے من کا میت ہے جیسا
بن جاۓ اب دنیا بیڑن
میل ہمارا ہوگا ساجن
تم نا جگ کی ریت سے ڈرنا
او مری سجنی او میرے سجنا
-------------------------
برسوں میں نے دیپ جلایا
تب جاکے ہے تمکو پایا
ڈر لگتا ہے بھاگۓ سے اپنے
چھین لے نا کوئی تمکو ہم سے
اور نہیں اب دکھ ہے سہنا
او مرے ساجن او مرے سجنا
-------------------------
دیکھو سجنی میل جدائی
پریم کی ہے یہ ریت پرانی
پریم ہمارا کال نہیں ہے
وقت کی یہ کوئی چال نہیں ہے
دیکھو امر ہے پیار یہ اپنا
او مری سجنی او میرے سجنا
-------------------------
لیلا مجنوں ہیر اور رانجھا
شیریں اور فرہاد کی کایا
ہر یُگ میں یہ روپ بدل کے
رہتے ہیں اک دوجے سے مل کے
سات جَنَم کا میل ہے اپنا
او مرے سجنا او میرے سجنا
-------------------------
بےحس کلیم

1
74
بہت خوب