| ایک مسلسل جنگ ہے مجھ میں |
| لگتا ہے کوئی تنگ ہے مجھ میں |
| میں نہیں اب تو ہی دکھتا ہے |
| کیسا یہ تیرا رنگ ہے مجھ میں |
| بار ہا مجھ کو ستاتا کیوں ہے |
| دل نہیں کوئی سنگ ہے مجھ میں |
| جانے میں کیسے سنبھالوں خود کو |
| کوئی سلیقہ نہ ڈھنگ ہے مجھ میں |
| تیرے غم کی دھمال ہے اندر |
| کوئی مست ملنگ ہے مجھ میں |
معلومات