زندگی سہہ گئے۔ مشیَّت ہے |
کر لی تسلیم جو بھی قسمت ہے |
اُس کی مرضی ہے ہم نے کیا کہنا |
وہ جو کرتا ہے وہ شریعت ہے |
کیسے تفریق دو میں کی جائے |
جھوٹ اور سچ کی ایک ہئیت ہے |
آنکھ کا زاویہ درست کرو |
یہ خدا سے تمہیں ودیعت ہے |
ہے عجب فلسفہ محبت بھی |
مجھ کو اِک خواب سے محبت ہے |
سرد آہوں نے مجھ سے پوچھ لیا |
تم کو رونے کی کیا ضرورت ہے |
"کیا عجب حال ہے تمہارا یہ؟" |
خواب دیکھے تھے۔ ان کی قیمت ہے! |
سب یہ کہتے ہیں یہ تو پانی ہے |
خون رونے کی میری نیّت ہے |
چند سانسیں ہیں میری مٹھی میں |
جی رہا ہوں کہ یہ غنیمت ہے |
تم میں جب وہ جنوں نہیں ہادی |
تیرے شعروں میں کیا حقیقت ہے |
سید ہادی حسن |
معلومات