| وہ رونقیں کہاں گئی ہیں محفلوں سے پوچھئیے |
| دلوں میں فاصلے ہیں کیوں یہ دوستوں سے پوچھئیے |
| کہیں نہ کھو گئے ہوں آپ زندگی کی دوڑ میں |
| کہاں ہیں منزلیں، ٹھہر کے راستوں سے پوچھئیے |
| غمی تو میری زندگی کے ساتھ ساتھ ہے مگر |
| مرے نصیب کی خوشی کا قسمتوں سے پوچھئیے |
| کسی پہ ظلم دیکھ کر جو مجھ پہ بیتتی ہے وہ |
| قریب آ کے دیکھیے یا دھڑکنوں سے پوچھئیے |
| لٹا کے چاہتیں بھی کیوں مجھے ملی ہیں تلخیاں |
| مرے لیے بنی ہیں کیا، یہ تلخیوں سے پوچھئیے |
| عادل ریاض کینیڈین |
معلومات