| ہے یادِ نبی میں عجب ہی نظارہ |
| وہ ہادی وہ رہبر جہاں کا سہارا |
| بلاؤں کو ٹالیں وہ مشکل کشا ہیں |
| ملے جن کے در سے ہمیں ہر کنارہ |
| ہے تریاق ہر درد کا ذکر اُن کا |
| وہ محبوبِ داور ہے داتا ہمارا |
| کریں ناز نوری غلامی پہ اُن کی |
| یہ رتبہ خدا نے بنایا ہے نیارا |
| گواہی دیں دشمن بھی اُن کے کرم کی |
| ہے خُلقِ عظیم اُن کو رب نے پکارا |
| خدا کی ہیں رحمت وہ دنیا میں یکتا |
| اُنہوں نے مقدر دہر کا سنوارا |
| ہوئے تیرے محمود طالع درخشاں |
| ہوا ہے نبی سے کرم کا اشارہ |
معلومات