| درد ملتا ہے چار سو سائیں |
| کون کرتا ہے آرزو سائیں |
| تیری باتیں جو یاد آئیں تو |
| خود سے کرتا ہوں گفتگو سائیں |
| جن سے مل کر قرار آنا ہے |
| آپ ویسے ہیں ہو بہو سائیں |
| وہ بھی تجدیدِ رسم و رہ نہ کرے |
| کب ہے مجھ کو بھی جستجو سائیں |
| آج تو پہلو میں جگہ دیجے |
| کچھ تو رکھ لیجے آبرو سائیں |
معلومات