ولائے حیدر کا جام پائیں ہماری مائیں
جہاں میں کوئی نہ دکھ اٹھائیں ہماری مائیں۔۔۔
جو اپنے بچوں سے ماں دکھی ہے خدا دکھی ہے
یہ اپنے دکھ میں بھی خیر چاھیں ہماری مائیں۔۔۔
خدا کے گھر سے یہ ایک تحفہ ہمیں ملا ہے
خدا کرے کہ نہ لوٹ جائیں ہماری مائیں۔۔۔
یہی قیامت کا دن کہ جس میں حساب ہو گا
کریں گی مل کے سبھی دعائیں ہماری مائیں۔۔۔۔
خدا کنیزی کا اذن بخشے ہماری ماں کو
جناب۔زاھرا سے فیض پائیں ہماری مائیں۔۔۔
حماد حیدر نقوی

58