بڑے نور والا یہ دربار ہے
کہ سلطاں یہاں شاہِ ابرار ہے
مرادوں سے اس جا بھریں جھولیاں
یہاں ہے جو داتا گُہر بار ہے
بڑی خیر والا مدینہ ہے یہ
شہے انبیا کا یہ گھر بار ہے
نگینہ دہر کا مدینہ ہے یہ
مدینے پہ بارانِ انوار ہے
عوامی نبی کی سدا خیر ہے
سخی کا بڑا اعلیٰ کردار ہے
نہ دیکھو گے خالی یہاں جھولیاں
کہ بانٹے جو نعمت وہ مختار ہے
اے محمود مانگو مدینے میں گھر
فراقِ نبی میں تو بیمار ہے

0