مرے آقا دہائی ہے دہائی ہے |
بڑی مشکل ترے منگتے پہ آئی ہے |
غلام اپنے کی آقا سن لو تم آہیں |
سنو گے تم نہ گر تو جگ ہنسائی ہے |
گدا تیرے کو سب اعدا نے ہے مل کر |
گرانے کی بڑی سازش بنائی ہے |
غلام اپنے کو چادر میں چھپاؤ تم |
اب آقا بن مِری عزت پہ آئی ہے |
بھگا ؤ اس بلا کو تم ،کہ پہلے بھی |
مری ہر اک بلا تم نے بھگائی ہے |
پکاروں کیوں نہ آقا کو میں اے لوگو |
یہ استمداد رو رو میں سمائی ہے |
پکارا جب بھی میں نے اپنے آقا کو |
مری ہر بگڑی آقا نے بنائی ہے |
نبی ہیں ہر کسی کے رہبر و ہادی |
یہ دھوم اللہ نے دو جگ میں مچائی ہے |
ترے صدقے ترے قربان یہ عاجز |
مرے مولی تو نے عزت بچائی ہے |
معلومات