| مُحمدؐ کی اِطاعت کر رہا ہوں |
| مَیں حیدرؑ سے مَحبت کر رہا ہوں |
| عقیدے کی حفاظت کر رہا ہوں |
| علیؑ کا ذکر عادت کر رہا ہوں |
| عَدو کو ہے قیامت, ذکرِ حیدرؑ |
| عَدو پر مَیں قیامت کر رہا ہوں |
| علیؑ کا ذکر بخشش کو ہے کافی |
| اِسی پر مَیں قَناعت کر رہا ہوں |
| اخیِ مصطفیؐ کا نام لے کر |
| میں دور اپنی مُصیبت کر رہا ہوں |
| علیؑ سُنتے ہیں سب کی التجائیں |
| سو مَیں بھی عرضِ حاجت کر رہا ہوں |
| میں جاؤں گا نَجف سے پھر مَدینے |
| اَبھی کربل سے رخصت کر رہا ہوں |
| ہے جس کی شان شاہدؔ بُوترابی |
| اَزَل سے اُس کی مدحت کر رہا ہوں |
معلومات