لفظِ کُن کے راز سے جو کوئی منکر ہو گیا
اس عمل سے لازمی وہ دیکھو کافر ہوگیا
لوریوں میں جسنے ماں سے نام حیدرؑ کا سنا
بچپنے سے باطنی وہ شخص طاہر ہوگیا
جعفرِ صادقؑ کے مکتب سے ہُوا جو فیضیاب
دو جہاں کے علم میں وہ بندہ ماہر ہوگیا
خوب سنتا ہے خدا مجھ جیسے عاصی کی دعاء
روضئہِ شبّیرؑ کا جب سے میں زائر ہو گیا
گونجتی ہے آج بھی کانوں میں ھَل مِن کی صدا
جس نے بھی لبیک بولا وہ ہی ناصر ہوگیا
ہے امامِ جعفرِ صادقؑ کی مجلس کا کمال
سائنسی دنیا پہ قائم راج جابر ہو گیا
کی عزاء خوشنودئ بنتِ نبیؑ کے واسطے
مجھ سے راضی رب غمِ سرورؑ کی خاطر ہو گیا
فاطمہ زہراؑ کا حق وہ کھا گئے ہیں لعنتی
غاصبِ باغِ فدک کا کفر ظاہر ہو گیا
دشمنِ زہراؑ پہ کرتا ہوں تبرا روز و شب
اِس سبب سے میرا صائب رزق وافر ہوگیا۔

0
3