| بڑی شان والے نبی مصطفیٰ ہیں |
| گداؤں میں جن کے کھڑے بادشاہ ہیں |
| ہیں ممنون جن کے زمان و مکاں بھی |
| رکھے رب نے عالم انہی کے گدا ہیں |
| مزین ہے ہستی انہی کی عطا سے |
| جو خلقِ خدا میں خلق سے جدا ہیں |
| کہاں نعمتیں حق ہیں گننے میں آتیں |
| مگر سب سے بڑھ کر رسولِ الہ ہیں |
| ہیں رحمت خدا کی کریمِ دو عالم |
| ضیا ان سے ہستی وہ کہف الوریٰ ہیں |
| ہیں جبریل جیسے کھڑے ان کے چاکر |
| وہ دلبر دہر کے حبیبِ خدا ہیں |
| اے محمود مدحت نبی میں ہے قرآں |
| سدا جن کے اوصاف نور و ضیا ہیں |
معلومات