| شہر کے جو نگہبان ہیں |
| بچ کے رہنا یہ شیطان ہے |
| کیوں محافظ لٹیرے بنے |
| سوچ کر ہم تو حیران ہیں |
| دین کی چادریں اوڑھ لیں |
| نام ہی کے مسلمان ہیں |
| غول ہر جا درندوں کے ہیں |
| آج ناپید انسان ہے |
| جرم کرتے ہیں مسجد میں جو |
| مولوی ہیں یا حیوان ہیں |
| خود محافظ ہیں جو دین کے |
| اس کی ذلت کا سامان ہیں |
معلومات