| بڑی راحتوں کے یہ سامان ہیں |
| دل و جان گر اُن پہ قربان ہیں |
| معطر مطہر منور ہیں وہ |
| مدینے کے والی ہیں سلطان ہیں |
| نبی آخری ہیں نبی مصطفیٰ |
| دلائل میں مولا کے فرمان ہیں |
| دکھائے خدا نے اُنہیں دو جہاں |
| نبی عرشِ اعلیٰ کے مہمان ہیں |
| مدینے کو راہیں درخشاں مِلیں |
| کہیں چلنے والے یہ آسان ہیں |
| ملے کامرانی مدینے چلو |
| کہ سلطاں مدینے کے ذیشان ہیں |
| رضائے نبی ہے رضائے خدا |
| فدا جن پہ محمود دل جان ہیں |
معلومات