اذکار کا ثواب ملا مجھ کو
چین و سکوں کا باب ملا مجھ کو
اپنی خلوص کا صلہ ہے پایا
"جب بھی ملا جواب ملا مجھ کو"
اب ختم انتظار ہے طالب کا
مطلوبہ سا نصاب ملا مجھ کو
ہلکی سی لغزشوں کا ہے خمیازہ
ہر بھول کا حساب ملا مجھ کو
خوش بختی کی نشانی لگے ناصؔر
جو پا سکے، وہ خواب ملا مجھ کو

0
33