بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد
عاشقوں کا رہنما مرا پیر الیاس
یزداں کرم سے ہمیں ملا پیر الیاس
مصطفیٰ کا شیفتہ غنی مبیں کا عبد
پیاروں کا پیارا مرا ترا پیر الیاس
شمعِ ہدایت جلائی تو اسی کے ساتھ
عشقِ نبی کا وہ رونما پیر الیاس
بگڑی بنا دے مری کمینے کی ہے عرض
اک تو کرم کی نظر اٹھا پیر الیاس
آج رضؔی بھی پیام دینے لگا صاف
تم سا نہ کوئی مجھے دِکھا پیر الیاس

0
24