| وہ شخص کہ جو مجھ سے محبت نہیں کرتا |
| ہنستا ہوں اسے دیکھ کے نفرت نہیں کرتا |
| دیتا تھا بہت مشورہ دیوانوں کو پہلے |
| اب کیا ہواناصح تو نصیحت نہیں کرتا |
| دیتے ہیں سبھی لوگ ہمیں صرف دلاسہ |
| کھل کر یہاں کوئی بھی حمایت نہیں کرتا |
| ہے ترک سکونت تو گوارا اسے لیکن |
| جو شخص حسینی ہے وہ بیعت نہیں کرتا |
| اک دیش بھی ایسا نہیں دنیا میں خدایا |
| جس پر کوئی طاغوت حکومت نہیں کرتا |
معلومات