یہ کیسی ہے جدت آئی
جذبوں میں ہے حدت آئی
نفرت کینہ اور عداوت
ان میں بھی ہے شدت آئی
یہ کیسی ہے جدت آئی
جدت یہ تھی روٹی ہوتی
دنیا چین سے سوتی ہوتی
بختوں کو نا روتی ہوتی
قدروں کو نا کھوتی ہوتی
یہ کیسی ہے جدت آئی
رشتہ ناطہ ہے نہ کوئی
دیکھو جسکو ہے ہر جائی
دولت کے ہیں سب سو دائی
پھیلی کیسی ہے بے حیائی
یہ کیسی ہے جدت آئی

0
10