| خدا نے بلایا جو مہماں ہے دیکھیں |
| کھڑا عرشِ اعظم پہ سلطاں ہے دیکھیں |
| ہیں نور و بشر کے مٹے سارے جگڑے |
| یہ نوری سے افضل جو انساں ہے دیکھیں |
| چلے لا مکاں میں پیمبر ہمارے |
| جو شاہینِ سدرہ پہ حیراں ہے دیکھیں |
| ہے الطافِ الفت سے بے بہرہ دانش |
| خرد اُن جہانوں میں ناداں ہے دیکھیں |
| سنیں لا مکاں ہے پہنچ میں نبی کی |
| ملا اُن کو اعلیٰ جو استھاں ہے دیکھیں |
| سرِ اوج سے وہ پلٹ کر ہیں آئے |
| وہ قادر جو آقا پہ نازاں ہے دیکھیں |
| نہ بھولے مجھے وہ مقامِ عُلیٰ پر |
| ملا بخششوں کا جو ساماں ہے دیکھیں |
| کرے آل کامل عقیدت کے بندھن |
| یہ عترت سے حُب شرطِ ایماں ہے دیکھیں |
| اے محمود درجے نبی کے ہیں اعلیٰ |
| خلق نورِ یزداں پہ قرباں ہے دیکھیں |
معلومات