| ترے نام سے ابتدا کر رہا ہوں |
| مرا حوصلہ دیکھ کیا کر رہا ہوں |
| محبت عبادت، عبادت محبت |
| زمیں زاد ہوں اور کیا کر رہا ہوں |
| میں آیا ہوں جینے بہت مختصر سا |
| رفو گر رفو ہوں رفو کر رہا ہوں |
| محبت کا مفہوم ہے طور جیسا |
| میں محشر کو محشر ادھر کر رہا ہوں |
| جہاں میں ازل سے ابد تک محبت |
| میں ہوں ایک مہرا، مہر کر رہا ہوں |
| مرا نام شامل ہے خدمت میں محسن |
| جو مہلت ملی ہے نظر کر رہا ہوں |
معلومات