تمام نبیوں کے سلطان آگئے آقاؐ |
رسولوں میں جو ہیں ذیشان آگئے آقاؐ |
سرور قلب کے عرفان آگئے آقاؐ |
قرار و امن کی پہچان آگئے آقاؐ |
وقار و مرتبہ میں آپؐ کا نہ ہے ثانی |
جو اسری کے ہوئے مہمان آگئے آقاؐ |
خدا ﷻکے ساتھ رسولؐ خدا کا نام آئے |
شہ مدینہؐ کی ہے شان آگئے آقاؐ |
طریق مجتبیؐ کو سینے میں سجایا ہے |
یہ جان و مال بھی قربان آگئے آقاؐ |
نوید خیر لئے جبرئیلؑ جب آئے |
سنایا مولی کا فرمان آگئے آقاؐ |
لبوں پہ صل علی کے ترانے ہیں ناصؔر |
شہ ہدیؐ ہیں مری جان آگئے آقاؐ |
معلومات