| عشق سمندر گہرا ہے |
| مَیں نے ڈوب کے دیکھا ہے |
| بھیگ رہا ہے بارش میں |
| پھر بھی کوئی پیاسا ہے |
| اُس نے مُجھ کو چاہا ہے |
| مَیں نے اُس کو چاہا ہے |
| کُچھ کُچھ اندر سے یعنی |
| تُو بھی میرے جیسا ہے |
| مُجھ سے جدا وہ تھوڑی ہے |
| جسم و جاں کا حصّہ ہے |
| اُس نے یاد کیا ہے کیا ؟ |
| زور سے دِل یہ دھڑکا ہے |
| بُھول نہ جانا مجھ کو تّم |
| اُس نے خط میں لکّھا ہے |
| مانی دل کی دھرتی پر |
| ساون بن کر برسا ہے |
معلومات