| مدینے کی عظمت سدا خاص ہے |
| جہاں سے یہ آتی ہوا خاص ہے |
| دہر پر جو چھایا ابر ہے یہ سن |
| یہ کرتا نبی کی ثنا خاص ہے |
| اگر سمجھیں اس کی سبق چال کو |
| یہ جانیں گے اس کی ادا خاص ہے |
| عجب دان بانٹے جدھر جائے یہ |
| چھپی اس میں بخشش عطا خاص ہے |
| سکونِ دروں سب اسی سے ملے |
| قبول اس میں ہوتی دعا خاص ہے |
| اسی سے چھٹے سب اندھیرے جو تھے |
| چلے جب یہ دیتی ضیا خاص ہے |
| اے محمود فاراں بڑا ہے حسیں |
| ملی اس کو دل میں جگہ خاص ہے |
معلومات