| اپنا سب کچھ لٹا کے لے آیا |
| میں محبت اٹھا کے لے آیا |
| کچھ دنوں سے بہت اداسی تھی |
| تیری یادیں چُرا کے لے آیا |
| روٹھ کر اس کی بزم سے نکلا |
| خود ہی خود کو منا کے لے آیا |
| رو پڑی اُس فقیر کی روٹی |
| وہ جو بچے دکھا کے لے آیا |
| میں نے جس درد سے نکلنا تھا |
| تو وہیں پر گھما کے لے آیا |
معلومات