| تم کسی سے بھی نہ کرنا میرے یار محبت |
| کھا جاتی ہے جوانی مری سرکار محبت |
| بک جاتے ہیں سبھی عاشق بے دام یہاں پر |
| مصر کا مجھ کو لگتا ہے بازار محبت |
| یوں تو اور بھی ہیں دنیا میں خسارے لیکن |
| سب سے بڑھ کر ہے یارو بے کار محبت |
| جانے اور ابھی کتنوں کو لوٹے گی یہ |
| ظالم ہے خونی ہے بد کردار محبت |
| گر کوئی مجھ سے پوچھے تو کہوں گا ساغر |
| قاتل ہے سکوں کا دل کا آزار محبت |
معلومات