حزن و الم سے پھیلی ہر سو فضائے غم ہے
عشق حسین ؓ میں بھی جاری نوائے غم ہے
سبط نبی پہ وارے اہل و عیال اپنی
"احساس کربلا ہے، دل میں صدائے غم ہے"
اصغر ؓ کی اور اکبر ؓ کی ہم کو آتی يادیں
گریہ وزاری سے سب کرتے ادائے غم ہے
ہیں گونجتی صدائیں بیمار عابدین ؓ کی
زینب ؓ کی آنہوں سے دل بھی مبتلائے غم ہے
بام عروج ناصؔر تب پائے عاشقی میں
آل رسول کا جب رہ رہ رلائے غم ہے

0
51