اگر مگر نہیں اور پر برے نہیں ہوتے
کہ پیار میں جھجک اور ڈر برے نہیں ہوتے
۔
بلا کا ہجر بھی دیواروں ہی نے بانٹ لیا
کھلا یہ راز کہ پتھر برے نہیں ہوتے
۔
یہاں تو دھر لیے جاتے ہیں لوگ وہ اکثر
ارادے جن کے گو یکسر برے نہیں ہوتے
۔
ہمیشہ پھر بھی نکلتی ہے کیوں بری تعبیر
الہی خواب تو اکثر برے نہیں ہوتے

0
3