فروزاں دیارِ عرب کی فضا ہے
حسیں آنے والا شہے انبیا ہے
بڑی رونقیں ہیں دیارِ نبی میں
بڑا آج راضی ہوا کبریا ہے
ہیں روشن جہاں سب کراں سے کراں تک
کہ لعل آمنہ کا رسولِ الہ ہے
یہ نورِ مجسم ہیں سدرہ کے راہی
حسیں نام جن کا نبی مصطفیٰ ہے
ہے تکمیلِ نعمت صفِ انبیا جو
ورودِ نبی کی وہ صبحِ صفا ہے
ہوا ذرہ ذرہ منور فروزاں
کہ عکسِ جمالِ خدا دلربا ہے
فروزاں ہے جس سے دیارِ دہر یوں
وہ محمود نورِ حبیبِ خدا ہے

0