| یہ پھول چہرہ حسین آنکھیں |
| ملیں تجھے دل نشین آنکھیں |
| مجھے تو مجنوں بنا گئی ہیں |
| دکھا کے جلوہ مَہِین آنکھیں |
| اٹھا کے پلکیں گھما کے نظریں |
| نہ ڈال مجھ پر متین آنکھیں |
| جو مجھ سے پوچھو گواہی دوں گا |
| یہی ہیں قابل یقین آنکھیں |
| دکھائی دیتی ہیں مجھ کو میرے |
| یسار آنکھیں یمین آنکھیں |
| مرے تو دل کا قرار ہیں یہ |
| نشیلی پلکیں ثمین آنکھیں |
| تمھارے حصے میں آئیں ساغر |
| بڑی نرالی ذہین آنکھیں |
معلومات