پرانے بانس کی پوروں سے گیت جھڑتے تھے
کسی کے ہونٹوں کی سانسیں جو ان کو چھوتی تھیں
تو سونی گلیوں میں ٹھنڈی ہوا سی چلتی تھی
اداس شام کے چہرے پہ رنگ آتے تھے!
مگر یہ کیسا دھواں بھر گیا ہے بستی میں
کہ میٹھی تان بھی کانوں کو چبھنے لگتی ہے
لبوں سے چھوتے ہی بانسوں کی یہ ہری پوریں
کئی خفا ہوئے ناگوں کی طرح ڈستی ہیں!

0
2