اب یہ ہی چیزیں ہوں گی سیاست میں معتبر
صدری بڑھائیے تو بڑا پیٹ کیجیے
یہ مت سمجھیے آپ بڑے پاک باز ہیں
ملزم بنیں گے آپ بھی کچھ ویٹ کیجیے
مضبوط ہوگا ہند فقط ایک شرط ہے
بند سارے تفرقہ کا ذرا گیٹ کیجیے
اس خانہ جنگی نے تو کیا اس کو تر بتر
ملکی مشیں کے پرزوں کو اب سیٹ کیجیے
ہندوستان کو جوڑنے کا کام کیجیے
سارے تفرقہ واد کو ڈیلیٹ کیجیے

0
22