| کھڑی جن کے پیچھے صفِ انبیا ہے |
| امامِ امم وہ نبی مصطفیٰ ہے |
| کرے گا خدا شاد اُن کو ہے وعدہ |
| ربِ امتی رب سے جن کی دعا ہے |
| سعادت ہے اُن کی شجاعت ہے اُن کی |
| رسولِ خدا یہ شہے دو سریٰ ہے |
| ہیں ختم الرسل جو نبی شانِ ہستی |
| خدا نے جدا اُن کو رتبہ دیا ہے |
| یہ ناسوت برزخ یہ عقبیٰ کے عالم |
| سدا اُن سے سب میں سہارا ملا ہے |
| گھٹا رحمتوں کی ورودِ نبی سے |
| نبی مصدرِ ہر تجلیٰ ضیا ہے |
| نہیں مثل محمود ذاتِ نبی کی |
| نہ دلبر حسیں سا کہیں دوسرا ہے |
معلومات