| ہیں زمانے میں بہت اعلٰی سے اعلٰی شاعر |
| پر ہے اقبال زمانے سے نرالا شاعر |
| اب نہ تاریکیاں نفرت کی نظر آئیں گی |
| لے کے آیا ہے محبت کا اجالا شاعر |
| قید کر دو یا کوئی سخت سزا دو ان کو |
| پر زبانوں پے لگاتے نہیں تالا شاعر |
| بات نفرت کی بڑی دور نہ جانے پائے |
| لا کے رکھ دے تو محبت کا حوالہ شاعر |
| تیری پگڑی جو وزیروں کے قدم چومے گی |
| کیسے بولے گا کوئی تجھ کو جیالا شاعر |
| دیکھتے رہتے ہیں شاعر کو گری نظروں سے |
| ہو نہ جائے کہیں حضرت کا بھی لالہ شاعر |
| جس کے اشعار نے قرآں کی اشاعت کی ہے |
| نام اقبال تھا تھا حضرت والا شاعر |
معلومات