جمیلوں سے حسیں آیا
جو ختمِ مرسلیں آیا
امامِ مرسلیں سید
لئے خندہ جبیں آیا
میانِ فاراں میں دیکھیں
نبی صادق امیں آیا
جمالِ دوسریٰ ہادی
ضیائے آفریں آیا
ستم کے ٹوڑنے بندھن
جہاں میں شاہِ دیں آیا
نبی واحد پریتم ہیں
کہو اُن سا کہیں آیا
وہی یکتا خلق میں ہیں
کہیں اُن سا نہیں آیا
صدا محمود ہاتف دے
مجھے کامل یقیں آیا

2