بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
٭ جو ہمت ہار گیا ناکامی اس کی دہلیز پر دستک دیتی ہے |
٭ جو ہمت نہیں ہارتا اسے منزل کسی نہ کسی روپ میں مل جاتی ہے |
٭ جو دنیا اور آخرت کو مدنظر رکھتے ہوئے زندگی گزارے حقیقت میں وہ فطین ہے |
٭ زبان کی حفاظت کرو امن میں رہو گے |
٭ بچوں کی اچھی تربیت کرنا صدقہ جاریہ ہے |
٭ آغاز ایسا کرو کہ کسی کے لئے افتاد نہ بنے |
٭ اختتام ایسا کرو کہ کسی کے لئے پاداش نہ بنے |
٭ جس کی زبان میں جتنی حلاوت ہو گی اس کی بات اتنی ہی اثر کرے گی |
٭ اقتدار کی ہوس مت بڑھاؤ ورنہ جرموں کا ارتکاب کر بیٹھو گے |
٭ خدا جب غزت تو کچھ ایسا کر جاؤ کہ انسانیت کا سر فخر سے بلند ہو جائے |
٭ کسی بھی حد سے تجاوز مت کرو ورنہ نقصان پاؤ گے |
٭ کہیں بھی جھگڑا ہو زن ، زر ، زمین ، میں کوئی سبب ہوتا ہے |
٭ ناکام دانشوار کے لئے آگے چمک دار کل ہے |
٭ کچھ بھی فراموش مت کرو ہو سکتا کل کوئی کام آ جائے |
٭ جو ایک کا رہتا ہے فتنوں سے بچا رہتا ہے |
٭ اللہ سے اس کا فصل رہنا اُسی کا کرم ہے |
٭ اللہ سے بار بار مانگتے رہو کیونکہ خالی موڑنا اُس کی شان کے خلاف ہے |
٭ زندگی محبت ہے اگر چاہت ہو تو۔ |
٭ ہتھیاروں کی جنگ سے الفاظ زیادہ مؤثر ہے |
٭ پیار پیاس ہے ، محبت جھیل ہے ، عشق بہتا دریا ہے ،جیون سُمندر ہے |
٭ دنیا میں تین طرح کے لوگ آباد ہیں معلم ، متعلم ،جاہل |
٭ اولاد کے بگڑنے کا بڑا سبب والدین کا نہ پوچھنا ہے |
٭ ہر آدمی میں کچھ نہ کچھ گُنّ ضرور ہوتے ہیں |
٭ دانا آدمی کی تمہید میں حکمت کی باتیں مخفی ہوتی ہیں |
٭ دانائی بہت بڑی نعمت ہے |
٭ دانائی سے کیا ہوا فیصلہ غلط بھی ہوتو فائدہ دیتا ہے |
٭ ہر عالم ولائت کے منصب پر فائز نہیں ہوتا لیکن ہر ولی عالم ضرو ہوتا ہے |
٭ دھوکے باز آدمی حاظر دماغ ہوتا ہے دھوکے کے واسطے۔ |
٭ بیوقوف محنتی ہو تو دولت کما لیتا ہے لیکن اسے بیوقوفی کی نظر کر دیتا ہے |
٭ کسی بھی چیز سے زیادہ عرصے تک دور مت رہو وہ بھول جاتی ہے |
٭ انداز چائیے الگ الگ ہو لیکن سوچ مثبت ہونی چائیے |
٭ جو حالات کی نزاکت سمجھنے کی سکت نہیں رکھتے وہ زمانے سے پیچھے رہ جاتے ہیں |
٭ مسلسل محنت سے انسان فطین بن جاتا ہے |
٭ امتیازی سلوک بغاوت کی ماں ہے |
٭ کبھی کبھی خوش فہمی انسان کو ذلیل کروا دیتی ہے |
٭ بد بخت ہے وہ جسے علم سیکھنے کا موقع ملا لیکن اس نے گنوا دیا |
٭ وقت سے فائدہ اُٹھا لو ورنہ بعد میں موقع نہ ملے |
٭ گِرا ہوا آدمی اُٹھ تو جاتا لیکن نظروں سے گِرا ہوا آدمی کبھی نہیں اُٹھتا |
٭ چھوٹوں سے شفقت سے پیش آؤ بڑوں سے ادب سے پیش آؤ عظمت پاؤ گے |
٭ آنسو بھی عجیب ہوتے ہیں افتاد و نشاط میں خود ہی نکل آتے ہیں |
٭ گریہ زاری رب کے ہاں بڑا اُونچا مقام رکھتی ہے |
٭ کائنات کی ابتدا سے انتہا ، سبب تھا ، سبب ہے ، سبب ہوگا |
٭ زنجیدگی میں اظہارِ تکلم بوجھِ دل کی دعا ہے |
٭ بار بار تذکرہ کسی کے سامنے غصہ دلوانے یا پیار بڑھانے کا سبب ہوتا ہے |
٭ مخلص دوست سے بے وفائی مت کرو ورنہ ایک اچھا نسان کھو دو گے |
٭ جو جتنا پابند ہو گا اتنا ہی بلند ہو گا |
٭ زندگی سُنہری موقع ہے آخرت کی کھیتی کا |
٭ میاں بیوی کے درمیان دراڑ اس وقت پڑتی ہے جب شک جنم لیتا ہے |
٭ میاں بیوی کا رشتہ باہمی اعتماد پر مبنی ہوتا ہے |
٭ صحیح وقت غلط فیصلہ انسان کی زندگی برباد کر دیتا ہے |
٭ مکار آدمی وعدے بہت کرتا ہے لیکن وفا بہت کم۔ |
معلومات