| محبوبِ خدا آپ ہیں ایمان ہے میرا |
| ہر قول پہ سرکار کے ایقان ہے میرا |
| سرکار کو مالک نے سرِ عرش بلایا |
| معراج میں رب نے کہا مہمان ہے میرا |
| دنیا میں کہی نعت حضور آپ کی میں نے |
| محشر میں بھی کہہ دینا ثنا خوان ہے میرا |
| درشن کی ہیں پیاسی یہ مری جاگتی آنکھیں |
| درشن ہو مجھے بھی یہی ارمان ہے میرا |
| کیا پاس ہے کچھ بھی نہیں اعمال سلیماؔں |
| ہے نعت نبی کی یہی سامان ہے میرا |
معلومات