| ہوتی ہے پہچان بس انعام سے |
| با ہنر اکثر رہے گمنام سے |
| ڈھونڈتے کوتاہی اپنی رہتے ہیں |
| "کام رکھتے ہیں ہم اپنے کام سے" |
| جنگ کے ماحول نے بدلی فضا |
| لوگ ڈرتے امن کے پیغام سے |
| انتہا پر پہنچی ہیں بے شرمیاں |
| پا رہے ہیں برتری الزام سے |
| دور رس رہتا عمل کا ہے اثر |
| باخبر غافل رہو انجام سے |
| لازمی تدبیر ہوتی کارگر |
| لگتی بندش ہے مگر اقدام سے |
| فرد ہی اختر ہے ناصؔر قوم کا |
| ربط ہو افراد کا اقوام سے |
معلومات