| مبتلا ہیں سوگ میں آلِ پیمبرﷺ عید پر |
| ہے علیؑ مولا کا دسواں آج گھرگھر عید پر |
| مسجدِ کوفہ کے اور کعبے کےکہتےہیں ستون |
| غم میں ہیں ڈوبے ہوئے محراب و منبر عید پر |
| دیکھتی زینبؑ تو ہوگی راہ بابا کے لئے |
| آئیں گے وہ لوٹ کے مسجد سے گھر پر عید پر |
| مان بیٹی کا بڑا ہوتا ہے اپنے باپ پر |
| بن پدر کے کیا ہی ہوگا گھر کا منظر عید پر |
| کہتی ہیں فرشِ زمیں سے یہ صدائیں عرش کی |
| کر رہا ہے اب بھی ماتم حوضِ کوثر عید پر |
| مت بُھلا دینا کہیں مسکینوں کا حق مومنو |
| یاد رکھنا ہے ہمیں کردارِ حیدرؑ عید پر |
| قائمِ آلِ محمدؑ سے ہے صائب کی دعاء |
| زندگی کے ہٹ ہی جائیں سارے کنکر عید پر۔ |
معلومات