غزل |
آدمی با کمال ہوتا ہے |
پھر اچانک زوال ہوتا ہے |
اک محبت خلوص کا جملہ |
روشنی کی مثال ہوتا ہے |
بات بر وقت گر نہ کی جائے |
زندگی بھر ملال ہوتا ہے |
بے ہنر خلق میں ہنر بانٹے |
آدمی وہ کمال ہوتا ہے |
میں اکیلا کبھی نہیں ہوتا |
ساتھ تیرا خیال ہوتا ہے |
عام سا شخص خاص بن جائے |
عشق میں یہ کمال ہوتا ہے |
لاکھ ہم احتیاط برتیں پر |
نقص کا احتمال ہوتا ہے |
دادِ تحسین کا شرف پائے |
شعر جو حسبِ حال ہوتا ہے |
چین کی نیند سو شہاب احمد |
خوب تھک کر نڈھال ہوتا ہے |
شہاب احمد |
۱۴ اگست ۲۰۲۵ |
معلومات